حیدرآباد۔20نومبر(اعتماد نیوز) پولیس نے کل بنجارہ ہلز میں ایک تاجر
ارابندو فارما کے وائس چیرمن نتیا نند ریڈی پر پر اے ۔ کے 47سے حملہ کرنے
والے مزاحمت کار اوبولیسو کو اننت پورم میں گرفتار کر لیا۔ چنانچہ پولیس
نے حملہ کے وقت دستیاب ثبوت و شواہد کو سامنے رکھتے ہوئے جب تحقیقات کو
شروع کی تو اس
بات کا انکشاف کیا گیا کہ ملزم شہر کے عنبر پیٹ میں واقع سی
پی ایل میں کانسٹیبل ہے۔ اور اسکا تعلق ضلع کڑپہ سے ہے ۔ کل صبح شہر کے کے
بی آر پارک کے پاس حملہ کرتے ہی ملزم اوبولیسو نے شہر سے بنگلور کے لئے
راہ فرار اختیار کر لی۔ چنانچہ ٹاسک فورس پولیس نے اوبولیسو کے ساتھ مزید
تین افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔